اہم خبریں

وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پراکھاڑ پچھاڑ ، تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمان پر اکھاڑ پچھاڑ ، تقرر وتبادلے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےنوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری کابینہ ڈویژن خرم رضا قریشی کا تبادلہ ، خدمات آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو واپس ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن سبینہ قریشی کا تبادلہ،ایڈیشنل سیکرٹری اقتصادی اُمور ڈویژن تعینات ، ایڈیشنل سیکرٹری اقتصادی اُمور ڈویژن ثمر احسان کا تبادلہ ، ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات۔

سینئر جوائنٹ سیکرٹری اقتصادی اُمور ڈویژن عادل اکبر خان کا تبادلہ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت ،سینئیر جنرل منیجر یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن عنایت اللہ ڈائریکٹر جنرل، وفاقی محتسب، ریجنل آفس فیصل آباد تعینات ،اُن کی تعیناتی 30 اپریل 2025 اُن کی ریٹائرمنٹ تک کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیپوٹیشن پر کئے گئے تقرر و تبادلوں کے احکامات کے مطابق پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 19 کے محمد عمران کی خدمات 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر انفرااسٹرکچر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، پنجاب حکومت، لیکچرر (ریاضی) فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ ڈویژن اسلام آباد قرۃالعین کی خدمات 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ آزاد جموں و کشمیر حکومت، مظفر آباد کے سپرد کی گئی ۔

ڈویژنل فارسٹ اینڈ وائلڈ لائف آفیسر، فارسٹ وائلڈ لائف اینڈ انوائرمنٹل ڈیپارٹمنٹ، گلگت بلتستان حکومت جبران حیدر کی خدمات 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر بطور سیکرٹری، وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن اسلام آباد کے سپرد کی گئی ۔

مزید برآں گریڈ 18 کی انفارمیشن آفیسر، وزارت اطلاعات مہرین اقبال کی خدمات پبلک پرائمری ہیلتھ انیشیٹو سندھ کے سپرد کی گئی اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں تعینات پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس گریڈ 19 کے ڈائریکٹر محمد فاروق کی ڈیپوٹیشن میں 7 اکتوبر 2024 سے 2 سال کی توسیع کی گئی ہے۔
پاکستانی بیوروکریٹس کے غیر ملکی تعلیمی دوروں پر پابندی عائد

متعلقہ خبریں