اہم خبریں

جدید کمپیوٹر لیب کا افتتاح،بچوں تک آئی ٹی کی جدید تعلیم کی فراہمی ہمارا عزم ہے، جہانگیر ترین

ملتان ( اے بی این نیوز    )ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بانی جہانگیر خان ترین اور صدر علی خان ترین کی جانب سے خانیوال پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں جدید کمپیوٹر لیب اور نئی تعمیر کردہ کلاس رومز کا افتتاح کردیا گیا. اس منصوبے پر 1 کروڑ 40 لاکھ کی لاگت آئی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خانیوال محمد علی بخاری، ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو، اے ڈی سی آر خانیوال عبدالستار خان، اسسٹنٹ کمشنر خانیوال سنبل جاوید، پرنسپل حافظ محمد راشد سعید رانا، سی. ای. او ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن اکبر خان اور دیگر اہم افراد موجود تھے۔ ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بانی جہانگیر خان ترین اور صدر علی خان ترین بچوں کو آئی ٹی کی معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے سرگرم عمل ہے.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور بچوں تک آئی،ٹی کی جدید تعلیم کی فراہمی کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خانیوال محمد علی بخاری، ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھواے ڈی سی آر خانیوال عبدالستار خان، اسسٹنٹ کمشنر خانیوال سنبل جاوید، پرنسپل حافظ محمد راشد سعید رانا، سی ای او ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن اکبر خان اور دیگر اہم افراد موجود تھے۔

مزید پڑھیں :‏سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں الوداعی ڈنر

متعلقہ خبریں