اسلام آباد ( اے بی این نیوز) رہنماتحریک انصاف فیصل چودھری نے کہا ہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ کاشکرگزارہوںعمران خان سےآج ملاقات ہوئی۔ عمران خان کو 6بائی 8کے سیل میں رکھا گیا ہے۔
عمران خان کوتوڑنےکیلئےہرممکن کوشش کی گئی۔ عمران خان ہشاش بشاش اورپرامیدتھے،عمران خان نےملاقات میں اپنےورکرزکےبارےمیں پوچھا۔ عمران خان کی بہنوں کوان سےملنےنہیں دیاجارہا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھےا، انہوں نے کہا کہ
آخرعمران خان نےکیاگناہ کیاجواتنی بڑی سزادی گئی۔ انتظارحسین پنجوتھہ غائب ہیں کوئی پوچھنےوالا نہیں۔ انتظارحسین پنجوتھہ کی گمشدگی کوئی چھوٹاواقعہ نہیں۔ یہ کس قسم کی ڈیل ہےعمران خان کوبہنوں سےملنےنہیں دیاگیا۔
بشریٰ بی بی پرانتہائی بیہودہ کیس بنادیاگیاکوئی پوچھنےوالانہیں۔ عمران خان سےعوام پیارکرتےہیں ان کابیانیہ مقبول ہے۔ ان کو زیادہ دیر اندر نہیں رکھا جاسکتا.
بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی آئین وقانون کےمطابق ہوئی۔ عمران خان نےتوشہ خانہ کی گھڑیاں جمع نہیں کرائیں۔توشہ خانہ کیس میں قانون کےمطابق سزادی گئی۔
کیس کاٹرائل چلنےکےبعدرہائی ہوئی۔ عمران خانکیخلاف القادرٹرسٹ سمیت کئی کیسزچل رہےہیں۔ ٹائم نہیں دےسکتا لیکن27ویں آئینی ترامیم بھی آنی ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان کی ہدایت ،بشریٰ بی بی پشاوروزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچ گئیں،علی امین سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقات کریں گی