اسلام آباد( اے بی این نیوز )انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی چوک احتجاج پر درج مقدمات کا معاملہ ۔ سابق سینیٹر اعظم سواتی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ۔ اعظم سواتی کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد پیش کیا گیا
پولیس کی جانب سے اعظم سواتی کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا ۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی
عدالت نے اعظم سواتی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ اعظم سواتی 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے۔