اسلام آباد( اے بی این نیوز )فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا اُنہیں پنجرے میں رکھا گیا ہے، پنجرہ کھلتا ہے اور باہر نکالا جاتا ہے، 12 سے 14 گھنٹے بجلی کے بغیر اندھیرے میں کمرے میں بیٹھے رہے، عمران خان کی داڑھی بڑھی ہوئی ہے، عمران خان نے کہا مجھے پارٹی ورکرز پر فخر ہے، پارٹی قیادت کو کارکنوں کولیڈ کرنا چاہئے، پبلک کی نبض کیساتھ چلیں، انتظار پنجوتھہ کی گمشدگی پر پریشان ہوئے۔
خان کی صاحب کی مصیبتوں پر صبح پٹیشن فائل کروں گا، 26 آئینی ترمیم پر عمران خان نے افسوس کا اظہار کیا، اس ملک سے جمہوریت ختم کردی گئی، یہ آئین پر حملہ ہے، پاکستان کے عوام خان کی کال پر آئیں گے، مصیبتیں برداشت کریں گے ، عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ
ہماری کوشش ہے عمران خان کی صعوبتوں میں کمی آئے۔ میری درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملاقات کی اجازت دی۔بشری بی بی کی رہائی پر بانی پی ٹی آئی نے اطمنان کا اظہار کیا۔ عمران خان کو چھ بائی آٹھ کے سیل میں رکھا گیا ہے۔
عمران خان کو نفسیاتی ٹارچر کیا جاتا رہا ہے۔ عمران خان کی دھاڑی بڑھی ہوئی ہے۔ عمران خان نے عوام کو ورکرز کو مبارک باد دی ہے۔ عمران خان نے لیڈرز کو فرنٹ سے لیڈ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
عمران خان کا اسپرٹ ہائی ہے آج کی ملاقات سے دوسری چارج ہوئے ہیں۔ہم کل دوبارہ درخواست دینگے عمران خان کو جن حالات میں رکھا گیا
ہے۔چھبیسویں ترمیم پر عمران خان نے افسوس کا اظہار کیا۔ عمران خان نے کہا ہے عوام کو کھڑا ہونا پڑے گا۔
عمران خان نے باقی باتیں بعد میں پوچھیں پہلے ورکرز کے بارے میں پوچھا، ورکرز کے بارے میں پوچھتے رہے، جمع خاطر رکھیں عمران خان تک سب باتیں پہنچائی ہیں، حتمی فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے، فیصل چوہدری۔۔۔!!! pic.twitter.com/3apUsIMyxg
— Mughees Ali (@mugheesali81) October 24, 2024
مزید پڑھیں :اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم