اسلام آباد( اے بی این نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم، اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمزبانی پی ٹی آئی کے میڈیکل چیک اپ کیلئے بورڈ تشکیل دیں۔
میڈیکل بورڈ میںعمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کو شامل کرنے کا بھی حکم دیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرائیں۔
عدالتی آرڈر کی کاپی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی عملدرآمد کیلئے بھیجی جائے۔
عمران خان کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹائی جاتی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ جاری کیا۔ عمران خان نے اپنے ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک کیلئے درخواست دائر کی تھی۔
عمران خان کی عمر 72 سال، سابق وزیراعظم اور انڈر ٹرائل قیدی ہیں۔
مزید پڑھیں :توشہ خانہ ٹوکیس میں ضمانت کے بعد بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا