اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل اور ان کی پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف سیکرٹریٹ تھانے اسلام آباد میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمہ دہشت گردی سمیت سات دفعات کے تحت درج کیا گیا۔بی این پی کے دیگر نامزد رہنماؤں میں شفیع محمد، احمد نواز، میر جہانزیب مینگل، اختر حسین، شفیق ترکئی شامل ہیں۔
ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے سینیٹ کے عملے پر حملہ کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔یہ مقدمہ جمیل احمد جوائنٹ سیکرٹری کی شکایت پر درج کیا گیا۔کیس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ان تمام افراد نے سینیٹرز کی گیلری میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان ہتھیاروں سے لیس تھے اور لڑائی میں مصروف تھے۔
مزید پڑھیں: زندگی رہی تو کل ملاقات ہوگی،چیف جسٹس کا سپریم کورٹ میں آخری روز