اسلام آباد(اے بی این نیوز )جسٹس یحیٰی آفریدی کی بطور چیف جسٹس حلف برداری تقریب کیلئے ایوان صدر کا سپریم کورٹ انتظامیہ سے رابطہ۔ ایوان صدر نے تقریب حلف برداری کیلئے مہمانوں کی فہرست مانگ لی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے مہمانوں کی فہرست کل تک بھجوائے جانے کا امکان۔ ۔ حلف برداری تقریب 26اکتوبر کو ایوان صدر میں ہوگی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری جسٹس یحییٰ آفریدی سے عہدے کا حلف لیں گے۔ تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف ۔ وفاقی کابینہ کے ممبران اعلیٰ عدلیہ کے ججز ۔ سمیت اعلیٰ سرکاری و سول حکام شرکت کرینگے۔ ۔ جسٹس یحییٰ آفریدی تین سال کے لیے چیف جسٹس آ ف پاکستان تعینات۔ ۔ صدر کے سمری پر دستخط۔
وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا پارلیمانی کمیٹی نے دو تہائی اکثریت سے جسٹس یحییٰ آ فریدی کونامزدکیا تھا۔ ایک رکن کی مخالفت۔ جسٹس یحیی آفریدی پاکستان کے 30ویں چیف جسٹس ۔ ۔ ۔ سنیارٹی کے حساب سے تیسرے نمبر پر موجود ہیں .
مزید پڑھیں :چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارکباد