اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے طبی معائنے کی درخواست پر جیل حکام کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹروں سے معائنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔اسٹیٹ کونسل نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا کہ طبی معائنہ کے لیے ڈاکٹر جیل میں موجود ہیں اور ہفتے میں تین دن ان کا معائنہ کیا جاتا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے 25 اکتوبر تک ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ وہ انڈر ٹرائل قیدی ہیں، جنگوں میں بھی ڈاکٹروں کو قیدیوں کا معائنہ کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اسٹیٹ کونسل کو اپیل پر غور کرنے کا کہا اور کہا کہ ان کا رویہ قابل تعریف نہیں، وہ اس پر حکم جاری کریں گے۔
مزید پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس میں بشری بی بی کی درخواست ضمانت منظور