اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتوں نے غیر قانونی اسلحہ اور شراب کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے گنڈا پور کے خلاف ناجائز اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت کی۔ وارنٹ گرفتاری کے باوجود وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
پولیس کی جانب سے نہ تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کیا گیا اور نہ ہی تعمیل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشن کو علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کا حکم دے دیا۔
بعد ازاں عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے ان کے ضامن کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی۔