پشاور(نیوزڈیسک)لکی مروت میں درہ تنگ کے قریب 12رکنی ڈاکوؤں کے گینگ کی فائرنگ ، متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق کمپنی کی مسافر کوچ اسلام آباد سے بنوں جارہی تھی کہ ڈاکووں نے حملہ کردیا
حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق وقوعہ رات گئے پیش آیا۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے کوچ نہ روکنے پر فائرنگ کردی۔
دوسری جانب کوچ کمپنی کے مطابق دس سے بارہ رہزنوں کا گروہ تھا۔انہوں نے بتایا کہ کوچ نہ روکنے پر ڈاکؤں نے فائرنگ کی آٹھ گولیاں کوسٹر پر ماری گئی
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ، جسٹس منصور علی شاہ کا بینچ کمرہ عدالت نمبر ایک میں منتقل کردیا