اسلام آباد (اے بی این نیوز )پی ٹی آئی اقتدار میں آکر متنازعہ غیر آئینی ترامیم کا خاتمہ کریگی۔ یہ ترامیم اغواءکاری۔ چادر چاردیواری کے تقدس کی پامالی اور مائوں بہنوں کی عزتیں اچھال کر جیسے سنگین جرائم میں لپیٹ کر پاس کی گئیں ۔ صوبائی مشیر بیرسٹر سیف کا بیان۔
کہاجعلی حکومت نے اغواء گردی کرکے رات کی تاریکی میں سپریم کورٹ پر شب خون مارا۔ ترامیم کا طریقہ کار خود چیخ چیخ کر بتارہا ہے کہ آئین کے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا گیا۔ جلد بازی میں ترامیم کا مقصد سپریم کورٹ کے فیصلے کے اطلاق سے بچنا ہے۔
اب پی ٹی آئی کی جدوجہد مزید تیز ہوگی۔ متنازعہ اور غیر آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ ڈالنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔
مزید پڑھیں :چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا عمل شروع، ارکان کے نام مانگ لئے گئے