اسلام آباد ( اے بی این نیوز )26 آئینی ترمیم قانون ۔ نوٹیفکیشن جاری۔ اب نئے چیف جسٹس کا تقرر پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے ہوگا۔ چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا عمل شروع ۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی لیڈرز سے کمیٹی ارکان کے نام مانگ لئے۔
کمیٹی کیلئے آٹھ ارکان قومی اسمبلی ۔ چار سینیٹ سے لئے جائیں گے۔ ۔ ایک غیر مسلم رکن ہوگا۔ چیف جسٹس کی تقرری کیلئے کمیٹی بنتے ہی وزارت قانون سے تین سینئر ترین ججز کا پینل طلب کیا جائے گا ۔
آرٹیکل175اے کی شق 3کے تحت پارلیمانی کمیٹی نئے چیف جسٹس کا تقرر عمل میں لائے گی۔ چیف جسٹس پاکستان آرٹیکل175اے کی ذیلی شق3کے تحت تین سینئر ججز کے نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائیں گے۔ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد چیف جسٹس کی تقرری تین دن قبل ہوگی۔
چیف جسٹس22اکتوبر رات12بجے تک تین نام آئینی کمیٹی کو بھیجنے کے پابند ہیں۔ اگر کوئی چیف جسٹس بننےسے انکار کرتا ہے دیگر ناموں پر غور کیا جائے گا۔ ۔ اگر دوسرا نامزد جج بھی چیف جسٹس بننے سے معذرت کر لے تو پارلیمانی کمیٹی سپریم کورٹ کے اگلے سینئر جج کا نام زیر غور لا سکے گی۔
مزید پڑھیں :بی آئی ایس پی ، 8171 ویب پورٹل میں اہم تبدیلیاں