اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اگر اپنے ارکان پر اعتبار نہیں رہا تو اس کا مطلب ہے پارٹی توڑ پھوڑ کا شکار ہوگئی ہے۔آئینی ترمیم سے کسی ایک پارٹی یا شخص کو فائدہ نہیں ہے۔
پارلیمنٹ یرغمال بنی ہوگئی تھی جو آج آزاد ہوئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی اپنے آپ کو عقل کل سمجھتا ہے، وہ تکبر کے ماؤنٹ ایورسٹ پر بیٹھا ہوا ہے۔ وہ اے بی این نیوز سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ایسے شخص سے کیا مذاکرات ہوسکتے ہیں؟ جس نے ساری زندگی صرف اپنے مفادات کا تحفظ کیاہے۔
پی ٹی آئی میں بڑے معقول لوگ بھی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وہ اپنے مفادات کے علاوہ ہر بندے کو بیچ دے گا۔ وہ اپنی پارٹی کو بیچ دے گا ، پارٹی کے لوگوں کو بیچ دے گا لیکن اپنے مفادات پر کمپرومائز نہیں کرے گا۔
مزید پڑھیں :سینیٹ ، 26واں آئینی ترمیمی بل منظور،حق میں65،مخالفت میں 4 ووٹ آئے