اہم خبریں

آج کالے ناگ کے نہیں عدلیہ کے دانت نکال دیئےگئے ہیں،حافظ نعیم الرحمن

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )سینیٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمننے ایکس پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ

آج سینیٹ میں پی ڈی ایم جماعتوں کے اتحاد نے کالے ناگ کے نہیں عدلیہ کے دانت نکال دیے گئے ہیں۔ جبکہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں کمزوری نظرآئی وہ ہم نے نکال دی۔
ہم نے ملک کی خدمت کرنی ہے آئین اور قانون کو مستحکم بناناہے۔ پارلیمنٹ میں ترمیم منظور کرانے آئے ہیں۔ دونوں ججز میرے لیے قابل احترام ہیں۔
خدا کیلئے ججز کو متنازع نہ بنائیں۔

مزید پڑھیں :متنازعہ ترین آئینی ترمیم،عدلیہ کی آزادی کو دفن کر دیا گیا،پی ٹی آئی نے آج کے دن کویوم سیاہ قرار دیدیا

متعلقہ خبریں