اہم خبریں

ایسی ترمیم جوآئین کےتقدس کوپامال کرےاسکی مذمت کرتےہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ لوگوں کواٹھاکردباؤ ڈالاجائےتویہ کیسی ترمیم ہے۔ آئینی ترمیم لانےکیلئےعوام کااعتمادضروری ہے۔ ایسی ترمیم جوآئین کےتقدس کوپامال کرےاسکی مذمت کرتےہیں۔
جوسسٹم عوام کااعتمادکھودےوہ نہیں چل سکتا۔ اعتمادکاماحول نہیں بنائیں گےتوپاکستان کاوجودمشکل ہوجائےگا۔ 8فروری کوعوام کےمینڈیٹ کیساتھ جوکیاگیاافسوسناک ہے۔
آئینی ترمیم پراتفاق رائے ہوجاتاتوبہترہوتا۔ مولانافضل الرحمان نےآئینی ترمیم کےمعاملہ پربہترکرداراداکیا۔ مولانا کواوروقت دیتےتومعاملات مزیدبہترہوسکتےتھے۔ اگربینظیربھٹوآج ہوتیں توکیاایسےترمیم پاس ہوسکتی تھی۔

مزید پڑھیں :حکومتی مسودے پرترمیم منظور ہوتی تو انتہائی خطرناک سانپ ثابت ہوتی،مولانا عطا الرحمان

متعلقہ خبریں