اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پاس گئی ترامیم جمہوریت کومضبوط کریں ۔ آئینی تر میم کےبعدلوگ ہمیں یا درکھیں گے۔ پاکستان کوجسٹس قاضی فائزعیسیٰ جیسےججزکی ضرورت ہے۔
حکومت عوام کی نمائندہ ہےاس نےہی ججزکاانتخاب کرناہے۔ مستقبل میں ثاقب نثار اور آصف سعید کھوسہ جیسے لوگوں کا راستہ روکا گیا۔ آپ جوبھی ترمیم کریں گےپی ٹی آئی اس کی مخالفت کرےگی۔
کمیٹی میں بھی کہا تھا کہ پی ٹی آئی قانون سازی کے حوالے سے سیریس نہیں ۔
بیرسٹرگوہرکوچیئرمین تحریک انصاف نےچناہے۔ یہ لوگ ہروقت بانی پی ٹی آئی کی بات کر تےرہتےہیں۔ آئینی ترمیم پرتحریک انصاف نےمخالفت کی۔ سینیٹرعلی ظفرکمیٹی کے10اجلاسوں میں شرکت کرتےرہے۔
9مئی واقعات میں جوملوث ہیں ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ تحریک انصاف کےتوصرف بانی چیئرمین کوگرفتارکیاگیا۔ ہماری شکایات ہیں لیکن ملک کیلئےسب کچھ برداشت کیا۔
مزید پڑھیں :لوگوں کو بلیک میل کرکے ووٹ لینا،یہ عمل درست نہیں،بل پاس ہوا تو یہ جمہوریت پر دھبہ ہوگا،علی ظفر