اہم خبریں

پاکستان تحریک انصاف کا عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک شروع کرنے کا فیصلہ

پشاور ( اے بی این نیوز  )پاکستان تحریک انصاف کا عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک شروع کرنے کا فیصلہ۔ لوگوں کو پشاور اور صوابی میں اکٹھا کرکے ڈی چوک کا رخ کریں گے۔ ملک میں غیرآئینی فیصلے ہو رہے ہیں۔
مجوزہ ترامیم کو روکنا عدالت عظمیٰ کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ تحریک انصاف نے مجوزہ آئینی ترامیم کی مخالفت کا اعلان کردیا۔ بانی چیئرمین اور دیگر رہنماؤں کی رہائی پہلی ترجیح ہے۔ حکومت ہمارے ایم این ایز کو گرفتار کر رہی ہے۔
ان خیا کات کا اظہارپی ٹی آئی رہنماؤں عاطف خان،شاندانہ گلزار،فضل الہٰی،محمود جان اور معظم بٹ کی پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ جماعت کو دبایا جا رہا ہے، بانی چیئرمین اور ان کی بہنیں سیاسی قیدی ہیں۔ بانی تحریک انصاف اور ان کی بہنوں کی رہائی کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ تمام گرفتار رہنماؤں کی رہائی کیلئے لائحہ عمل طے کر رہے ہیں۔
تحریک پشاور سے شروع کرنے کیلئے پرامن لائحہ عمل بنائیں گے۔ بانی چیئرمین کی رہائی کیلئےآئین اور قانون کے مطابق تحریک چلائیں گے۔ اگر آئینی ترمیم منظور ہوگئی تو پاکستان کے لئے سیاہ دن ہوگا۔
غیر آئینی اقدامات کیخلاف کھڑے ہونگے،آئینی ترامیم کی مخالفت کرینگے۔ خواتین کو مخصوص نشستوں سے محروم کرنے کیلئے ترامیم لائی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں :آئینی ترمیم، ناکامی کی صورت میں حکومت کا پلان بی سامنے آگیا

متعلقہ خبریں