اسلام آباد ( اے بی این نیوز )مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ نمبرز ہمارے پورے ہیں ترمیم کل بھی ہوجائے کوئی مسئلہ نہیں۔ میں نے پہلے بھی کہا تھا مولانا کے بغیر ترمیم ممکن نہیں۔
موجودہ صورتحال میں مولانا کو ہرصورت میں ساتھ رکھنا ہوگا۔
مولانا ساتھ دے گا تو پھر نمبرز کا کوئی مسئلہ نہیں۔ ہمارے نمبرز قومی اسمبلی میں 224سے زیادہ ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں :آئینی ترمیم کا معاملہ لٹک گیا،مولانا فضل الرحمان نے بلاول سے مشاورت کیلئے کل تک کا وقت مانگ لیا