اسلام آباد ( اے بی این نیوز )مولانا فضل الرحمان نے بلاول سے مشاورت کیلئے کل تک کا وقت مانگ لیا۔ میں آج ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دے سکتا۔
مجھ سے پی ٹی آئی نے کل تک وقت مانگا ہے۔ مجھے کل تک کا وقت دیں، کل ٹی آئی کی طرف سے جواب آئے گا۔ قبل ازیں بلاول بھٹو نے کہا کہ مشاورتی عمل کے بعد آئین سازی کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
خواہش ہےمولانا آئینی ترامیم کامسودہ خود پارلیمان میں پیش کریں۔ ہمارامولانافضل الرحمان کیساتھ100فیصداتفاق ہوچکاہے۔ مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کو بھی قائل کرسکتے ہیں۔
پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے سوشل میڈیا کا لشکر نہیں۔
سیاست میں 100فیصد کامیابی ممکن نہیں ۔ سیاست مشکلات اور جدوجہد کا نام ہے ،۔ امید کرتا ہوں پی ٹی آئی مثبت سیاسی عمل کا مظاہرہ کرے گی۔ چاہتے ہیں اکثریت اور اتفاق رائے سے آئین سازی ہوجائے۔
مزید پڑھیں :چاہتےہیں آئینی اصلاحات کی جائیں جلدی کس بات کی ہے،ملک تیمور