اسلام آباد( نیوز ڈیسک )اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے 82 پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کیے جو نئی دہلی میں خواجہ نظام الدین اولیاء کے سالانہ عرس کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
سفارتی ذرائع نے انکشاف کیا کہ یہ ویزے پاک بھارت پروٹوکول فریم ورک کے تحت جاری کیے گئے۔ پاکستانی زائرین نئی دہلی میں خواجہ نظام الدین اولیاء کے عرس کی پانچ روزہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔
سالانہ عرس کی تقریبات 19 اکتوبر سے شروع ہوں گی اور 25 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستانی زائرین واہگہ بارڈر کے راستے نئی دہلی روانہ ہوں گے۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے فارم ہاؤس کے قریب دھماکہ،2 ایف سی اہلکار زخمی