اہم خبریں

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس: عدالت نے ای سی پی کو حتمی فیصلے سے روک دیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔

لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن اور بلے کے انتخابی نشان کی الاٹمنٹ نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر کر دی۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ ای سی پی نے کیس ملتوی کرنے کی درخواست کی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔

عدالتی حکم میں مزید کہا گیا کہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر تحریری بیان جمع کرائیں۔ ای سی پی پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے 30 اپریل 2024 کے نوٹس پر حتمی فیصلہ نہ کرے۔بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن اور بلے کے انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کے خلاف درخواست پر مزید سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس ، بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید پر فرد جرم موخر

متعلقہ خبریں