اہم خبریں

آئینی عدالت کا قیام،آج بی بی شہید سے کیا گیا وعدہ پورا کر رہا ہوں،بلاول بھٹو

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      ) بلاول بھٹو زرداری نےن کہا ہے کہ عوام نے حیدرآباد کے جلسے کو تاریخی بنا دیا ہے آج ہم 18 اکتوبر 2007 کو یاد کر رہے ہیں بے نظیر بھٹو ایک نظر یہ اور منشور کے ساتھ آئی تھیں شہید بی بی چاہتی تھی کہ پاکستان کے عوام کو روٹی کپڑا اور مکان ملے شہید بی بی جس منشور پر مہم چلا رہی تھیں وہ جمہوریت اور عوام کا منشور تھا 18 اکتوبر کو بے نظیر عوام کی وجہ سے ملک واپس ائی تھی وہ حیدرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔
انہوں نے کہا وفاقی آئینی عدالت نے پاکستان کے ائین کے تحفظ کی ذمہ داری اٹھائی ہوئی ہے بے نظیر بھٹو نے ملک سےآمر کو ہٹایابی بی کے منشور میں 73 کے آئین شامل تھا انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے میں 73 کے ائین کو بحال کیا ۔
انہوں نے کہا کہ مخالفین کہتے ہیں کہ آئینی عدالت نہیں ہونی چاہیے بی بی شہید کا وعدہ پورا کرنے جا رہا ہوں میں عوام کو خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ آج میں نے بی بی شہید کا وعدہ پورا کیا ہے وہ فیصلہ کر چکی تھی کہ آئینی عدالت بنے گی اور آج میں اس سلسلے میں سرخرو ہو رہا ہوں انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو وطن واپس عوام کے راج کے لیے آئی تھیں عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں :ایک ووٹ کی پچاس کروڑ بولی، جسم کے ٹکڑے کر دیئے جائیں، جبری ووٹ تو نہیں دیں گے،سڑکوں کو بھر دیں گے،مولانا عبدالغفور حیدری

متعلقہ خبریں