اہم خبریں

حکومت آئینی بینچ بنائے گی تو کیسز اسکی مرضی سے چلیں گے، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )پی ٹی آئی راہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ جو مسودہ دیکھا ہے بالکل قابل قبول نہیں۔ مسودے میں ہے آئینی بینچ کمیشن بنائے گا جو حکومت بنائے گی۔
تاثر یہ ہی ملتا ہے کہ آئینی بینچ حکومت کی ایما پر بنے گا۔ کمیشن جس میں حکومتی اکثریت ہو وہ بینچ بنائے یہ قبول نہیں۔ حکومت آئینی بینچ بنائے گی تو کیسز اسکی مرضی سے چلیں گے۔

ہم نے پہلے ہی ذکر کیا تھا کہ حکومت فراڈ کرے گی اور دوسرا مسودہ لائے گی۔ بھارت کی طرز پر جوڈیشل ریفارمز چاہتے ہیں،جے یو آئی بھی چاہتی ہے۔

مزید پڑھیں :ایک ووٹ کی پچاس کروڑ بولی، جسم کے ٹکڑے کر دیئے جائیں، جبری ووٹ تو نہیں دیں گے،سڑکوں کو بھر دیں گے،مولانا عبدالغفور حیدری

متعلقہ خبریں