اسلام آباد ( اے بی این نیوز )رہنماپی ٹی آئی شوکت بسرا نے کہا ہےنے کہا ہے کہ جعلی حکومت آئین میں تر میم کرناچاہتی ہے۔ فارم47کےنتیجےمیں بننےوالی حکومت کی کوئی آئینی حیثیت نہیں۔
تمام سازشوں کےباوجودپی ٹی آئی ڈٹ کرکھڑی ہے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ اس حکومت کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں۔ احتجاج کرنےوالےطلباپربدترین تشددکیاگیا۔ ہماری مولانافضل الرحمان سے مسودہ پربات ہورہی ہے۔
کسی بھی اتفاق رائےسےقبل بانی پی ٹی آئی سےمشاورت ہوگی۔ لوگوں کواٹھاکرزبردستی ووٹ دینےکاکہاجارہاہے۔ حکومت کی فسطائیت دن بدن بڑھتی جارہی ہے،۔
مزید پڑھیں :