اسلام آباد ( اے بی این نیوز )رہنماپی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے پاکستان تحریک انصاف کل ملک گیراحتجاج کرےگی۔ اجلاس میں مختلف آرا ہوتی ہیں اس کواختلافات نہیں کہیں گے۔
پی ٹی آئی میں گروپ بندی نہیں،اختلاف رائےضرورہوتاہے۔ مولانانےہم سےمشورہ مانگاہےہم ان کومشورہ دیں گے۔ مولاناکامسودہ درست ہے،کل ملک گیراحتجاج کررہےہیں،یہ ہماراآئینی وقانونی حق ہے۔ حکومتی مسودےمیں آئینی عدالت کی بات کی تھی جسکی ہم نےمخالفت کی۔
عدلیہ میں سنیارٹی ختم کرنےکی تجویزہوگی تواس کی مخالفت کریں گے۔ جوبھی آئینی پیکج آئےگاہم اس کوووٹ نہیں کریں گے۔ مولاناکیساتھ آئینی عدالت یاآئینی بینچ کےحوالےسےبات کررہےہیں۔
ہماراموقف ہےاس پارلیمنٹ کوآئینی ترمیم کاحق حاصل نہیں۔ ہمارادوسراموقف ہےجس طریقےسےآئینی ترمیم کی جارہی ہےغلط ہے۔ مولانافضل الرحمان نےایک قدم اٹھایااس لیےان کیساتھ بات کی۔
مولانافضل الرحمان کےمسودےسےہم نےاتفاق کیاتھا۔ مرضی کےبینچ یاڈویژن بنائےجائیں گے تواس کی مخالفت کریں گے۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ، سیاسی یا غیر سیاسی اجتماع پر پابندی عائد