اہم خبریں

جے یو آئی نے اپنا مسودہ پی ٹی آئی کے اتفاق رائے بنایا ہے،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں طے ہوگیا تھا بینچ بنایا جائے گا۔ مسلم لیگ ن ،پیپلزپارٹی اور جے یو آئی آئینی بینچ پر متفق ہوگئی ہیں۔
جے یو آئی نے اپنا مسودہ پی ٹی آئی کے اتفاق رائے بنایا ہے۔ آئینی عدالت نہیں بن رہی ،ڈویژن بنے گا ،ڈویژن بینچ کو کہتے ہیں۔ اب آئین اور پارلیمان کی بالادستی ہوگی۔
جو مقاصد حاصل کرنے مقصود تھے ان کا کافی حد تک ازالہ ہوگیا ہے۔
آئینی عدالت کیلئے بلاول بھٹو نے بہت محنت کی۔ کل لاہور میں جو میٹنگ ہوئی وہ پہلے ہوجانی چاہیے تھی۔ آئینی ترمیم کا آئیڈیا آنے کے فوری بعد میٹنگ ہوجانی چاہیے تھی۔ ہم مولانا فضل الرحمان کو منانے کیلئے اٹھے تھے اور ہم خود مان گئے۔
اب مولانا فضل الرحمان پر ہے وہ پی ٹی آئی کو منا کردکھائیں۔ تحریک انصاف جھگڑا اور انتشار چاہتی ہے۔ اب جو ترمیم ہونے جارہی ہے اس کے بعد آئین پر عمل ہوگا۔ اگر عدلیہ کی طرف سے ایڈونچر کی کوشش کی گئی تو پارلیمنٹ کے تابع لایا جائے گا۔ اگر کوئی ایڈونچر کرے گا تو ناکامی ہوگی،اب آئین اورپارلیمنٹ کی بالادستی ہوگی۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ، سیاسی یا غیر سیاسی اجتماع پر پابندی عائد

متعلقہ خبریں