اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے سیاسی یا غیر سیاسی کے اجتماع پر پابندی ہے۔
اسلام آباد میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ شہریوں سے گزارش ہے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔
واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔ پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے جلوس پر پابندی عائد کر دی گئی۔حکومت پنجاب نے صوبے میں 2 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔
پابندی کا اطلاق 18 اکتوبر سے 19 اکتوبر تک ہو گا۔ محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
مزید پڑھیں :حکومت آئین کی روح کےساتھ کھیلنےکی کوشش کررہی ہے،شیخ وقاص اکرم