اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سینئرسیاستدان محمدزبیر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دورحکومت میں بھی مخالفین کیساتھ براسلوک کیاجاتارہا۔ بدقسمتی سےسیاسی جماعتیں ماضی سےکچھ نہیں سیکھ رہیں۔
سیاسی جماعتیں اقتدارمیں آنےسےپہلے بڑی باتیں کرتی ہیں۔ سیاست میں اب صرف پاورگیم رہ گئی جمہوریت نہیں۔ حکومت کوعوامی مسائل سمجھنے اورحل کرنےکی ضرورت ہے۔ 8فروری کےالیکشن شفاف طریقےسےنہیں کرائےگئے۔
سب سےبڑی سیاسی جماعت کوروکنےکیلئےہرحربہ استعمال کیاگیا۔ اسمبلی میں بیٹھےلوگ کسی صورت آئینی ترمیم نہیں کرسکتے۔ عوام کومرضی کےمطابق فیصلےکرنےکاحق ہوناچاہیے۔ حکومت احتجاج کی وجہ سےخوفزدہ ہوچکی ہے۔
ڈرانے،دھمکانے اورجھوٹی ایف آئی آرکاٹنےسےسسٹم ٹھیک نہیں ہوگا۔ نوازشریف چاہتےہیں بھارت کےساتھ بات ہونی چاہیے۔ پڑوسی ملک کیساتھ بات برابری کی بنیادپرہونی چاہیے۔ تعلقات بہترہونےسےخطہ ترقی کرےگا۔
مزید پڑھیں :ملک کی سیاسی روایات صاف شفاف تھیں جن کو زہر آلود کیا گیا، عطا تارڑ