اہم خبریں

سپریم کورٹ نےڈیمز فنڈ میں موجود رقم حکومت کے پبلک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا مہمند ڈیمز فنڈ کیس کی 9 اکتوبر کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا،جاری حکمنامہ کے تحت سپریم کورٹ نےڈیمز فنڈ میں موجود رقم حکومت کے پبلک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔
ڈیمز فنڈ میں موجود رقم وفاقی حکومت کے پبلک اکائونٹ میں منتقل کی جائے۔ سپریم کورٹ نے ڈیمز فنڈ کیلئے قائم اپنا ہی اکائونٹ بند کرنے کی ہدایت کر دی ۔ ڈیمز فنڈ کی منتقلی کیلئے حکومت کے پبلک اکائونٹ کا ذیلی اکائونٹ کھولا جائے۔
حکومت ایسے اقدامات کرے کہ نجی بینکوں سے ڈیمز فنڈ کی رقم پر مارک اپ لیا جا سکے۔ ڈیمز کی تعمیر کیلئے جب بھی رقم درکار ہو متعلقہ اکائونٹ سے استعمال کی جا سکتی ہے۔ ڈیمز فنڈ کیس میں دائر تمام درخواستیں نمٹائی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں :

متعلقہ خبریں