اسلام آباد ( اے بی این نیوز )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خزاں 2024 سمسٹر کے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی آخری تاریخ میں 5 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔
ڈائریکٹر ایڈمیشنز سید ضیاء الحسنین نقوی کے مطابق نئے طلباء 5 نومبر تک لیٹ فیس چارجز کے ساتھ داخلے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس سے قبل آخری تاریخ 15 اکتوبر تھی۔
موجودہ طلباء 22 اکتوبر تک داخلہ لے سکتے ہیں۔ اس مرحلے میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام، بی ایس، بی بی اے، بی ایڈ، اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرام شامل ہیں۔ پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جو اپنے تدریسی فلسفے “عوام کے دروازے پر تعلیم” کے مطابق ہر عمر، جنس اور خطوں کے طلباء کا خیرمقدم کرتی ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے امید ظاہر کی کہ خواہشمند طلباء اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گے اور 5 نومبر تک اپنی رجسٹریشن کرائیں گے۔
مزید پڑھیں :رمضان شوگر مل ریفرنس کی منتقلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ