لاہور( اے بی این نیوز ) 26ویں آئینی ترمیم پر تینوں پارٹیوں میں ڈیڈ لاک برقرار۔ جے یو آئی نے آئینی بینچ بنانے کیساتھ پہلے 5ججز کو آئینی بینچ میں شامل کرنے کی تجویز دی،ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور پیپلزپارٹی آئینی بینچ بنانے پر متفق۔
ن لیگ کی پہلے آئینی عدالت بنانے کی تجویز۔ دوسرا آپشن آئینی بینچ بنانا ہے تو جوڈیشل پارلیمانی کمیٹی ججز کے نام کی منظوری دے۔ ہم چاہتے ہیں میثاق جمہوریت کی شقوں پر عملدرآمد ہو.
آصف علی زرداری میاں صا حب میثاق جمہوریت کی تمام شقوں پر عملدرآمد کرنے کا وقت ہے۔
ہماری شرائط جب تک عملدرآمد نہیں ہوتا ہم ساتھ نہیں دیں گے۔ آئینی بینچ کی تجویز دی ہے اگر اتفاق ہوگا تو معاملہ آگے بڑھے گا۔ ن لیگ آئینی بینچ پر راضی نہیں ہورہی۔
آئینی بینچ بنانے پر بھی ن لیگ کے تحفظات ہیں۔ پہلا دور تو ناکام ہوا،دوسرا دور جاری ہے۔
مجوزہ آئینی ترمیم پرجاتی امرا میں بڑی سیاسی بیٹھک۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نےسیاسی قائدین کوعشائیہ دیا۔ پارٹی سربراہان کا26ویں آئینی ترمیم کےمسودےپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
صدرآصف زرداری،وزیراعظم شہبازشریف عشائیےمیں شریک ہو ئے۔ مولانافضل الرحمان،بلاول بھٹوبھی عشائیےمیں موجود۔ مریم نواز،اسحاق ڈار،محسن نقوی ،سردار سلیم حیدرکی شر کت۔
نویدقمر،مرتضیٰ وہاب،ڈاکٹرعاصم حسین بھی عشائیےمیں موجود۔ مولانااسعدمحمود،کامران مرتضیٰ،اسلم غوری نے بھی شرکت کی۔ لیکن تاحال ابھی تک یہ بڑی سیاسی بیٹھک کسی حتمی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکی۔
مزید پڑھیں :کوئی بھی شخص عمران خان کی رپورٹ پریقین نہیں کررہا،بیرسٹرگوہرپتہ نہیں کیسےٹھیک مان رہےہیں،نورین نیازی