اسلام آباد( اے بی این نیوز )وفاقی حکومت کا 5 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کا معاملہ۔ ذرائع کے مطابق حکومت کا آئی پی پیز کو حتمی تصفیے کی مد میں 72 ارب ادا کرنے کا فیصلہ۔
حکومت حبکو کو 36 ارب 50 کروڑ روپے تصفیے کی مد میں ادا کرے گی۔ روش پاورکو ساڑھے 15 ارب، لعل پیر پاور کو 12 ارب 80 کروڑ روپے دیے جائینگے۔
اٹلس پاور کو 15 ارب 50 کروڑ، صبا پاور کو 6 ارب روپے ادا کیے جائیں گے۔
آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کا اطلاق یکم اکتوبر سے کیا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے 5 آئی پی پیز کو واجب الادا ادائیگیوں پر اتفاق ہوا ہے۔ آئی پی پیز کو ادائیگیوں میں لیٹ پیمنٹ سرچارج شامل نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں :کے پی ہائوس پرحملہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرانے کا فیصلہ،سپیکر اسمبلی نے رولنگ دیدی