اہم خبریں

پنجاب کالج میں طالبہ کیساتھ مبینہ زیادتی کیس،ایم کیو ایم تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )ایم کیو ایم کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم سےپنجاب کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ ۔ یہ ایک طالبہ نہیں، ہم سب خواتین اور معاشرے کے ہر گھر کی عزت کا معاملہ ہے، ایم کیو ایم شعبہ خواتین پنجاب کی صدر عفت ملک ایڈوکیٹ کا بیان

عفت ملک نے کہا ہے کہ اس وقت وزیر اعلی اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ دونوں خواتین ہیں، ان کی ذمہ داری بھی زیادہ ہے۔ اس معاملے کو پوری شفافیت سے دیکھا جائے جو بھی ملوث ہے سزا دی جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ایک ماں، بہن اور بیٹی کے طور پر معاملے سے نمٹیں۔

مزید پڑھیں :پاکستان میں وٹس ایپ صارفین کیلئے بری خبر جانئے کیا۔۔۔۔؟

متعلقہ خبریں