کراچی ( اے بی این نیوز ) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کی صوبائی وزیر قانون ضیا الحسن لنجار سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سینٹر روبینہ خالد نے صوبائی وزیر قانون کا سہہ ماہی قسط کے دوران سیکورٹی انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ
صوبہ سندھ میں 25 لاکھ سے زائد مستحق خواتین کو صاف و شفاف طریقے سے ادائیگیوں کیلئے مناسب سکیورٹی فراہم کی گئی۔ صدر آصف علی زرداری کے احکامات کے تحت یہ ادائیگیاں شفاف اور باعزت طریقے سے کی جارہی ہے۔
آنے والے سہہ ماھی قسط میں خواتین پولیس اہلکاروں کو زیادہ سے زیادہ تعینات کیا جائے تاکہ ادائیگیوں کو شفاف بنایا جاسکے۔ بی آئی ایس پی کے جعلی سروے یا ادائیگیوں کا جھانسہ دینے والوں کیخلاف بی آئی ایس پی اور پولیس مل کر کاروائی عمل میں لائے۔
صوبائی وزیر قانون نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی کو اپنے مکمل تعاون اور مدد کی یقین دھانی کروائی ۔ ڈی آئی جی فدا حسین مستوئی اور ڈی جی سندھ ذوالفقار علی شخ آئندہ سہہ ماہی قسط کیلئے ملکر لائحہ عمل طے کریں گے۔
مزید پڑھیں :