اہم خبریں

جبر اور دباؤ سے لائی جانے والی ترمیم غیر آئینی ہو گی،شاہ محمود قریشی

لاہور ( اے بی این نیوز   )شاہ محمود قریشی ن ے کہا ہے کہ پاکستان میں ایس سی او اجلاس کا ہونا بڑی عزت کی بات ہے۔ ایس سی او اجلاس کے غیر ملکی مہمانان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
ایس سی او اجلاس کے مندوبین پورے ملک کے مہمان ہیں۔
ایس سی او اجلاس خطے کی ترقی اور امن کیلئے انتہائی اہم ہے۔ اسی وجہ سے پی ٹی آئی نے اپنے احتجاج کی کال واپس لی ہے۔ وہ انسداد دہشتگردی عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
آئینی ترمیم پر ہمارا موقف بہت واضح ہے ہمین اس ترمیم پر شدید تحفظات ہیں۔ حکومت لیگل کمیونٹی کا نقطہ نظر بھی نہیں سن رہی۔ جلد بازی مین آئینی ترمیم سے ملک کا نقصان ہوگا۔
حکومت ائینی ترمیم زبردستی کرانا چاہتی ہے۔ جبر اور دباؤ سے لائی جانے والی آئینی ترمیم غیر آئینی ہو گی۔

مزید پڑھیں :پنجاب میں طلبہ کو اشتعال دلانے کیلئے سوشل میڈیاپرپروپیگنڈہ کیا گیا،حقائق عوام کے سامنے رکھوں گی،مریم نواز

متعلقہ خبریں