اہم خبریں

عمران خان کےذاتی معالج بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیے بغیر اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے

ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم نےکا طبی معائنہ کیے بغیر اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے ذاتی معالج کی حیثیت سے ڈاکٹر عاصم حسین، جو شوکت خانم ہسپتال کے سی ای او بھی ہیں، اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے پہنچے تھے۔

ذرائع کے مطابق، ڈاکٹر عاصم نے سیکیورٹی عملے کو اپنے کوائف فراہم کیے اور بغیر کسی وضاحت کے واپس چلے گئے، جس کے نتیجے میں عمران خان سے ملاقات نہیں ہو سکی۔یہ بھی واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں ہونے والے اپنے احتجاج کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ فیصلہ حکومت کی طرف سے یقین دہانی کے بعد کیا گیا، جس کے تحت شوکت خانم ہسپتال کی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ کرنے والی تھی۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت نے ان سے باقاعدہ رابطہ کر کے یقین دہانی کروائی ہے کہ آج صبح ڈاکٹرز کو اڈیالہ جیل بھیجا جائے گا، اور اس گارنٹی کی بنیاد پر پرامن احتجاج کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

معاشی تباہی کے ذمہ دار آئی پی پیز نہیں ہم خود،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پھٹ پڑے

متعلقہ خبریں