اہم خبریں

شنگھائی تعاون تنظیم کا 2 روزہ اجلاس آج سے شروع، مہمان گرامی پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں دو روزہ سربراہی اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگا، وفاقی دارالحکومت میں اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلی۔

ایس سی او سمٹ میں شرکت کیلئے سربراہان کی آمد جاری ہے۔اجلاس کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے اور اسلام آباد کو مہمانوں کے استقبال کیلئے خصوصی طور پر سجا دیا گیا ۔

چینی وزیراعظم، بھارتی وزیر خارجہ، ایرانی اول نائب صدر، قازقستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم پاکستان کے مہمان بن گئے۔کرغزستان، ترکمانستان سے اعلیٰ سطح کے وفود، شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل، بزنس کونسل کے چیئرمین بورڈ بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

ایس سی او اجلاس میں معیشت، تجارت، ماحولیات اور سماجی و ثقافتی روابط کے شعبوں میں جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور تنظیم کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک باہمی تعاون کو مزید بڑھانے اور تنظیم کے بجٹ کی منظوری کے لیے اہم تنظیمی فیصلے کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ ایس سی او اجلاس میں معاشی امور، تجارت اور کنیکٹیویٹی پر فوکس رہے گا، رکن ممالک کے سربراہان کا آنا پاکستان کے اقدامات پر اعتماد کا ثبوت ہے۔
مودی حکومت کی گھناونی سرگرمیاں خطرہ ، ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹراوڈ کا بھارت کو پیغام

متعلقہ خبریں