اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا احتجاج سے متعلق مشاورت جاری ہے ،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کی جانب سے یقین دہانی تو کرائی جاتی ہے ذاتی معالج سے ابھی تک ملاقات نہیں کرائی ۔
سیاسی کمیٹی فیصلہ کرے گے کہ احتجاج موخر کر نا ہے یا نہیں۔ پی ٹی آئی کی زیادہ تر قیادت احتجاج موخر کرنے میں حق میں ہے۔ ادھرط دوسری جانب عامرمغل نے پاکستان بھر اور بالخصوص اسلام آباد راولپنڈی کے نوجوانوں کو 15اکتوبر کا احتجاج لیڈ کرنے کی دعوت دے دی۔
راولپنڈی اسلام آباد سے جو بھی عہدیدار/ٹکٹ ہولڈر اس تحریک کو فرنٹ سے لیڈ نہیں کرے گا وعدہ کرتا ہوں۔ اسے قومی یا صوبائ اسمبلی تو دور کونسلر اور چئیرمین کا ٹکٹ بھی نہیں لینے دوں گا انشاللہ۔
یہ میسیج پاکستان کے ہر نوجوان بالخصوص اسلام آباد راولپنڈی کے ہرنوجوان تک پہنچانا آپ کی ذمہ داری ہے۔
مزید پڑھیں :پاکستانی عوام کی گہری برادرانہ دوستی اور مہمان نوازی نے متاثر کیا، چینی وزیراعظم