اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) جیسے ہی میں جہاز سے اترا مجھے گرمجوشی سے خوش آمدید کہاگیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت کی 23ویں میٹنگ میں شرکت کرنے پر خوشی ہے۔ چینی وزیراعظم لی کیانگ کا پیغام۔ کہاپاکستانی عوام کی گہری برادرانہ دوستی اور مہمان نوازی نے متاثر کیا۔ پاک چین تعلقات دوطرفہ ریاستی تعلقات کی ایک عمدہ مثال بن گئے ہیں۔
جون میں صدر شی جنگ پنگ نے شہبازشریف سے چین میں ملاقات کی تھی۔ چینی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ چین جامع۔ اعلیٰ معیار کی ترقی کے ذریعے جدت کے عمل کو آگے بڑھا رہاہے۔ اس دورے کے ذریعے میں دونوں ممالک میں وسیع ۔ گہرے تبادلوں کا منتظر ہوں۔ چینی حکومت۔ عوام کی جانب سے پاکستانی حکومت۔
عوام کیلئے نیک تمنائیں۔ مبارکباد۔ پاکستان کو چینی عوام بہت پسند کرتے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف کا چینی وزیراعظم کی آمد پر ٹویٹ۔ چین کے وزیراعظم لی چیانگ کا اسلام آباد میں استقبال کرکے بے حد خوشی ہوئی۔ یہ دورہ دونوں ملکوں کی دوستی کو مزید مستحکم اور وسعت دے گا۔ دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔ سی پیک پر پیش رفت کے ساتھ باہمی تعاون کے نئے امکانات کا جائزہ لیاجائیگا۔ دونوں ملکوں کی آزمودہ شراکت داری ۔ علاقائی استحکام اور خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے۔
اپنے بھائی چینی وزیراعظم کے تاریخی دورے کے تعمیری نتائج کا یقین ہے۔ قبل ازیں چینی وزیراعظم 11 سال بعد اسلام آباد پہنچ گئے ۔ نور خان ائر بیس پر چینی وزیر اعظم کا تاریخی استقبال ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب کو گلے لگا لیا۔ ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار ۔ وفاقی وزراء احسن اقبال۔
عطا تارڑ اور محسن نقوی بھی معزز مہمان کےاستقبال کیلئے موجود تھے۔ لی کیانگ کو پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ چینی وزیر اعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا ۔ چینی وزیر اعظم سیاسی اور عسکری قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں بھی کرینگے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین کے وزیر اعظم لی کیانگ وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں۔
چینی وزیر اعظم14 سے 17 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گے۔ چینی وزیر اعظم کے ہمراہ تجارت۔ خارجہ، قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے وزراء بھی ہوں گے۔ لی کیانگ اور شہباز شریف کے درمیان وفود کی سطح پر سی پیک۔ معاشی تعاون اور دوطرفہ تجارت پر بات ہو گی۔ ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
مزید پڑھیں :بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کا افسوسناک واقعہ ،پولیس اہلکار شہید