اہم خبریں

بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کا افسوسناک واقعہ ،پولیس اہلکار شہید

بنوں(نیوز ڈیسک ) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے منڈی بکا خیل کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اہلکار کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل شائستہ خان کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ خبریں