اہم خبریں

عمران خان سے ملوانے کیلئےان کی اولاد کو لندن سے بلایا جارہا ہو تو پھربھی بات بنتی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وزیردفاع خواجہ آصفنے ایکس پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان سے ملوانے کیلئے اس کی اولاد کو لندن سے بلایا جارہا ہو تو پھربھی بات بنتی ہے۔
قید نواز شریف کو آخری سانسوں پہ بیوی سے فون پہ بات کرنے کی اجازت نہ دی گئی۔ وہ دنیا سے رخصت ھو گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سے سیاسی ملاقات کیلئے سہولت کاری چاہیے۔ نوازشریف کی بیوی دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ پی ٹی آئی دھمکی دیتی ہے ملاقات کرائی جائے ورنہ کانفرنس سبوتاژ کردی جائے گی۔
پاکستان کی عزت آبرو وقار کو عمران خان کے ساتھ ملاقات سے مشروط کر دیا۔ دوام صرف پاکستان کو ھے تا قیامت۔ کسی فرد کو وطن پہ فوقیت نہیں۔ پی ٹی آئ کا نعرہ اور شناخت
”خان نہیں تو پاکستان نہیں“ جب کوئی حربہ کامیاب نہیں ھوا اور ھم ایٹمی قوت بن گئے تو پاکستان دشمن قوتوں نے اس شخص کو لانچ کیا۔ اور پاکستان کو اندر سے کھوکھلا کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔ جب بھی ملک ٹیک آف کرنے کی پوزیشن میں آتا ھے تو یہ اپنے حواریوں کو لیکر رن وے پہ آ کھڑا ھوتا ھے۔ اب مطالبہ کیا ھے کہ IKکو ملنے دیا جائے۔

مزید پڑھیں :14سے 16اکتوبر تک ٹریفک پلان جاری کردیا گیا،جانئے کون سے روڈ بند اور کون سے کھلے ہو نگے

متعلقہ خبریں