اہم خبریں

بلاول بھٹو چاہتے ہیں مشاورت سے آئینی ترمیم پاس کرائی جائے،شرجیل میمن

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )شرجیل میمن نے کہا ہےکہ آئینی ترمیم رات کے اندھیرے میں نہیں کی جارہی۔ عدلیہ نے ملک میں جمہوریت،من پسند فیصلوں سے نظام کو نقصان پہنچایا۔
انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ حامد خان بتائیں کیا 2018کے انتخابات ٹھیک تھے۔ آئین کے تحت عدلیہ اپنا اور پارلیمنٹ اپنا کام کرے۔ آئین سازی پارلیمنٹ کا کام ہے۔ آئینی ترمیم سے جوڈیشری ایگزیکٹو کے ماتحت نہیں ہوگی۔
میثاق جمہوریت میں بینظیر بھٹو اور نوازشریف نے معاہدہ کیا ۔ پی پی نے 2024انتخابات کیلئے پارٹی منشور میں آئینی عدالتوں کےقیام کا ذکر کیا۔ بلاول بھٹو آج بھی چاہتے ہیں تمام سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ ہوں۔
بلاول بھٹو چاہتے ہیں مشاورت سے آئینی ترمیم پاس کرائی جائے۔ ایم کیو ایم نے آئینی ترمیم پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ صدر آصف زرداری نے اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو واپس دیے۔
صدر آصف زرداری نے 58ٹو بی کا اختیار پارلیمنٹ کو واپس کیا۔

مزید پڑھیں :عقل کا تقاضہ ہے عمران خان سے ملاقات کراؤ جان چھڑاؤ،شیخ وقاص اکرم ،مولانا فضل الرحمان نے بھی احتجاج نہ کرے کی اپیل کر دی

متعلقہ خبریں