اہم خبریں

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کی وجہ سے ہمارے خدشات میں اضافہ ہورہا ہے،شفقت اعوان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )شفقت اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس آئینی ترامیم سے متعلق مسودہ موجود نہیں تھا۔ اگر اس رات ان کے پاس نمبرز پورے ہوتے تو آئینی ترامیم ہوجاتی۔
کیا اس رات جو ہوا وہ جمہوریت پر حملہ نہیں تھا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
جب ضرورت ہو تو صبح 7بجے جیل کے دروازے کھل جاتے ہیں۔ میں نہیں سمجھتا کہ حکومت کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے میں مسئلہ ہوگا۔ ملاقات نہ کرانے کی وجہ سے ہمارے خدشات میں اضافہ ہورہا ہے۔

سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ ایس سی او کانفرنس میں مثبت پیغام جانا چاہیے۔ پی ٹی آئی کا ملک میں انتشار کے سوا کوئی کام نہیں۔ بانی پی ٹی آئی ملکی سیاست میں ایک فتنہ ہے۔
فتنے کا کام ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔
عوام اس فسادی ٹولے کی اصلیت جان چکی ہے۔ رہنما پیپلزپارٹی شہلا رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی میں اس وقت عہدوں کی جنگ چل رہی ہے۔ ہر شخص خود کو پارٹی سربراہ سمجھ رہا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کو جیل مینول کے مطابق تمام سہولیات مل رہیں ہیں۔
پی ٹی آئی کو اس وقت قومی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے۔ سیاست سے ہٹ کر ملک میں آنے والوں مہمانوں کا استقبال کریں۔ ایس سی او کانفرنس سے مثبت پیغام جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں :عقل کا تقاضہ ہے عمران خان سے ملاقات کراؤ جان چھڑاؤ،شیخ وقاص اکرم ،مولانا فضل الرحمان نے بھی احتجاج نہ کرے کی اپیل کر دی

متعلقہ خبریں