اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چین کے وزیراعظم 11 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی کی منصوبوں سےمتعلق ورکنگ مکمل کر لی گئی ہے ،ذرائع کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ بھی متوقع ہے۔
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 54ارب 98کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئربس 380 سمیت دیگر بڑے طیارے بھی لینڈ کر سکیں گے۔چین سمندر میں موجود تیل اور گیس کے ذخائر کے منصوبے میں معاہدہ چاہتا ہے۔
قراقرم ہائی وے کی تعمیر کیلئے 2 ارب ڈالرز کے قرض سےمتعلق معاہدہ متوقع ہے۔ سٹیٹ بینک اور چینی سنٹرل بینک کے درمیان کرنسی سوآپ معاہدے کا امکان ہے۔