اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آبادپی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے ایکس پر پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان سے ڈاکٹر اور بہن کا ملنا ان کا قانونی حق ہے۔
ملاقات کی اجازت نہ دینے سے ہمارے خدشات میں اضافہ ہورہاہے۔
عقل کا تقاضہ ہے ملاقات کراؤ اور جان چھڑاؤ۔ غیر ضروری خوامخواہ کی ضد حکومتوں کیلئےنامناسب ہے۔ جلسہ مؤخر کرانےکیلئےصبح 7بجے جیل کھلوائی گئی تھی۔
مجھے نہیں لگتا حکومت کو2بندوں کی ملاقات کرانے میں کوئی مسئلہ ہوسکتا ہے۔ ادھر دوسری جانب اسد قیصر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
مولانا نے شنگھائی کانفرنس کی وجہ سے احتجاج موخر کر نے کی اپیل کی۔
مولانا سے بانی پی ٹی کو طبی سہولیات دینے کا بھی مطالبہ بھی کیا۔ 17اکتوبر کو دونوں جماعتوں کا اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی۔
مولانا فضل الرحمان کو یقین دلایا کہ ان کی تجاویز پارٹی کے سامنے پیش کروں گا۔
مزید پڑھیں :سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں،3کی جگہ 5 چھٹیاں، تفصیل جانئے