اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ایس سی او کانفرنس کے سلسلے میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں 14 سے 16 اکتوبر تک عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے
شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کانفرنس کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں تین روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 14، 15 اور 16 اکتوبر کو دونوں شہروں کے تمام سرکاری اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ لیکن یہ چیز دیکھنے میں آئی ہے کہ چونکہ چھٹیاں سوموار سے شروع ہو نی ہیں،سوموار سے قبل ہفتہ اتوار آتا ہے اس اعتبار سے اکثر ملازمیں 5دن کی چھٹیاں گزارین گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اس تعطیل کی منظوری دی ہے تاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کو ممکن بنایا جا سکے۔ اس دوران جڑواں شہروں میں خصوصی سکیورٹی اور انتظامات کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار