اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ایس سی او کانفرنس کی میزبانی کررہا ہے۔ بھارتی وزیرخارجہ ایس سی او کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15اور 16اکتوبر کو ہوگا۔
ایس سی اواجلاس کی میزبانی کیلئے ہماری تیاری مکمل ہے۔ 27سال بعد پاکستان بڑے فورم کی میزبانی کررہا ہے۔ شاندار میزبانی کی سربراہی احسن طریقے سے نبھائیں گے ۔
ہر ملک کا 16افراد پر مشتمل وفد ہال میں موجود ہوگا۔
اسلام آباد:چینی وزیراعظم اجلاس سے ایک دن پہلے کل آرہے ہیں۔ چینی وفد کےساتھ خصوصی میٹنگ ہوگی ۔ چین کے وزیراعظم پاکستان کا دوطرفہ دورہ بھی کریں گے۔
روس سمیت کچھ ممالک نے وزیراعظم سے ملاقات کا وقت کا مانگا ہے۔
کسی نے دھرنا یا احتجاج کرنا ہے تو اس کیلئے بہت وقت ہے۔ پی ٹی آئی ملکی مفاد میں احتجاج مؤخر کرے۔
مزید پڑھیں :ہونہارر اسکالرشپ پنجاب ایچ ای سی 2024؛ تمام تفصیلات یہاں چیک کریں اور آن لائن اپلائی کریں















