اسلام آباد( اے بی این نیوز ) بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائو۔ احتجاج ملتوی کردیں گے۔ تحریک انصاف کی حکومت کو پیشکش۔ کور کمیٹی اجلاس میں 14 اکتوبر تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی صورت میں احتجاج ملتوی کر نے کا فیصلہ کیا گیا۔ راولپنڈی پولیس کے پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں میں چھاپے جاری ہیں۔
ادھر دوسری جانب تحریک انصاف نے رات گئے کور کمیٹی اجلاس میں احتجاج سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا ۔
تحریک انصاف نے 15 اکتوبر احتجاج کے ملتوی کرنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر مشروط کر دیا۔ کور کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ 14 اکتوبر تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی صورت میں احتجاج ملتوی کر دیں گے۔
مزید پڑھیں :ہونہارر اسکالرشپ پنجاب ایچ ای سی 2024؛ تمام تفصیلات یہاں چیک کریں اور آن لائن اپلائی کریں