اہم خبریں

سیالکوٹ سےاسکول ٹرپ پر آنیوالی بس کو شکرپڑیاں میں حادثہ،ایک طالبعلم جاں بحق ،7زخمی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سیالکوٹ سےٹرپ پر اسلام آباد آئی سکول بس شکرپڑیاں میں حادثے کا شکار ہو گئی۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق حادثہ ڈرائیور کے بس سے کنٹرول کھونے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک طالب علم جاں بحق اور 7 بچے زخمی ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق تمام زخمیوں کو پمز اور پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ گاڑی چلاتے ہوئے غفلت کا مظاہرہ کرنے والا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے طلبہ کی سیالکوٹ واپسی کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا ہے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا کہنا ہے کہ گاڑی چلاتے ہوئے غفلت کا مظاہرہ کرنے والا ڈرائیور موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا، تاہم اسکول انتظامیہ اور سیالکوٹ کی ضلعی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

متعلقہ خبریں